spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پولیس امن اور اتحاد کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مضبوط اور باوقار فورس کے قیام کے لیے حکومت پرعزم ہے،چیف سیکریٹری کا پولیس ٹریننگ سینٹر گلگت میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

گلگت
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے پولیس ٹریننگ سینٹر گلگت میں پولیس اور ایکسائز پولیس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس امن اور اتحاد کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور مضبوط، باوقار اور پیشہ ور پولیس فورس کے قیام کے لیے حکومت ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت پولیس کی عظمت برقرار رکھنے اور تھانوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض منصبی انجام دیں اور اپنے عمل سے معاشرے، قوم اور ادارے کا سر فخر سے بلند کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن، خوشحالی اور پپرامن معاشرت کے قیام میں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔بیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو کامیاب

تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب سے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے بھی خطاب کیا اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گلگت طاہرہ یعسوب نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر جدید تقاضوں کے مطابق پولیس اہلکاروں کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں سے حلف لیا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔ آئی جی پی افضل محمود بٹ نے چیف سیکریٹری کو روایتی ٹوپی پیش کی۔تقریب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور جوانوں میں شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں