spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت: نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے عوام کو معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنانے، فلور ملوں کے لیے جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد اور دور دراز علاقوں تک بروقت ترسیل کی ہدایت

گلگت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ خوراک کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری گندم کی فراہمی بنانا محکمے کیلئے ایک چیلنج ہے جس کو یقینی بنایاجائے۔ فلور ملوں کیلئے محکمے کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور پاسکو سے معیاری گندم کی خریداری کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

گندم کی پسائی اور عوام کو فراہم کرنے کے عمل کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ نظام کو مزید فعال بنایاجائے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے نادرا کے ذریعے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے گندم کے بحران کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہواہے جو ایک اچھا اقدام ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر دور دراز علاقوں میں بروقت گندم کی ترسیل کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں