spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

45 ماہ بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر ایک بار پھر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر 45ماہ بعد ایک بار پھر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریباً چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 21 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو گیا ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 15 ارب 88 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے پاس ڈالر ڈپازٹس 5 ارب 20 کروڑ ڈالر ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈالر ذخائر اب تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں، جو ایک اہم معاشی سنگِ میل ہے۔ حکومت نے ڈالر ذخائر کے حوالے سے آئی ایم ایف کا مقررہ بینچ مارک بھی حاصل کر لیا ہے، جس کے تحت ذخائر کو کم از کم تین ماہ کی درآمدات کے برابر رکھنا لازم تھا۔

ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں یہ اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں