spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹک ٹاک کی امریکا میں نئے جوائنٹ وینچرز سے متعلق ڈیل طے پاگئی

ٹک ٹاک کی امریکا میں نئے جوائنٹ وینچرز سے متعلق ڈیل طے پاگئیں۔

چینی کمپنی بائٹےڈینس نے ٹک ٹاک کے 80 فیصد شیئرز امریکی کمپنی اوریکل، سلور لیک اور ایم جی ایکس کو دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ یہ ڈیل امریکی پابندی سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔

ٹک ٹاک کوامریکی نیشنل سیکیورٹی کےلئے خطرہ قرار دیا جارہا تھا جسکی وجہ سے اسے پابندی کا سامنا تھا۔ ڈیل بائیس جنوری 2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

ڈیل مکمل ہونے کے بعد امریکی جوائنٹ وینچر ایک خودمختار ادارے کے طور پر کام کرے گا، جو امریکا میں ڈیٹا کے تحفظ، مواد کی نگرانی اور الگورتھم کی سیکیورٹی کو کنٹرول کرسکے گا۔ ڈیل کے بعد اوریکل کے شیئرز 6 فیصد تک بڑھ گئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں