محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام ادویات، طبی آلات اور اسٹیشنری کی تقسیم کی تقریب
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام ادویات، طبی آلات اور اسٹیشنری کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ نے کی۔
اس موقع پر عالمی ادارۂ صحت (WHO)، یونیسف (UNICEF)، مریفِی فاؤنڈیشن، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس اشتراکِ عمل کا مقصد صوبے میں صحت کی سہولیات کو مزید مضبوط بنانا اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
سیکرٹری صحت نے شراکت دار اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت گلگت بلتستان عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔


