spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو: دیوسائی نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی، سیزنل ہوٹلز اور رہائشی سہولیات ممنوع قرار

سکردو: دیوسائی نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں پر پابندی، سیزنل ہوٹلز اور رہائشی سہولیات ممنوع قرار

سکردو: وائلڈ لائف مینجمنٹ آفیسر دیوسائی نیشنل پارک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن اور سیکریٹری فارسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ گلگت بلتستان کی ہدایات کے مطابق، آئندہ سیاحتی سیزن سے پارک کی حدود میں تمام تجارتی سرگرمیوں، بشمول سیزنل ہوٹلز اور رہائشی سہولیات، پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ پارک کے قدرتی ماحولیاتی نظام، جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور قانونی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دولتی خان (اسد فوڈ) کالاپانی، غلام حسین منتری ہوٹل برا پانی، محمد فاروق (دیوسائی ہوٹل) برا پانی، ٹین برادرز شیوسر لیک، دیوسائی ٹینٹ سٹی شاتونگ، راما ٹریک اینڈ ٹورز شیوسر لیک اور گلمپ پاکستان برا پانی سمیت سات ہوٹل آپریٹرز کو اطلاع دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں