spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

غذر: سیلاب متاثرین کے لیے ماڈل ہاؤسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب، نئے گھروں کی چابیاں تقسیم

غذر: تالی داس راوشن میں متاثرینِ سیلاب کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا افتتاح

غذر کے علاقے تالی داس راوشن میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے حبیب بینک لمیٹڈ، یونیورسٹی آف لاہور اور حکومتِ گلگت بلتستان کے باہمی تعاون سے تعمیر کیے گئے 15 گھروں کا افتتاح چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں سرکاری و نجی اداروں کا باہمی اشتراک قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو محفوظ رہائش فراہم کرے گا بلکہ ان کی زندگیوں کو دوبارہ پٹڑی پر لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا نے حبیب بینک، یونیورسٹی آف لاہور اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ گلگت بلتستان آئندہ بھی متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، متعلقہ اداروں کے نمائندگان، مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں