spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو: انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2025 سدپارہ ماؤنٹینرنگ سکول میں بھرپور انداز سے منایا گی

سکردو:  انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 2025 سکردو میں بھرپور انداز کے ساتھ منایا گیا۔

مرکزی تقریب ضلعی انتظامیہ سکردو، پاک آرمی، محکمہ سیاحت، اے کے آر ایس پی اور سدپارہ ماؤنٹینرنگ سکول اینڈ ایڈونچر کلب کے اشتراک سے سدپارہ ماؤنٹینرنگ سکول سکردو میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان جبکہ میرِ محفل کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ بریگیڈیئر محمود اقبال تھے۔ اس سال عالمی دن کا موضوع “گلیشیئرز، پانی اور خوراک—پہاڑی علاقوں اور اس سے باہر زندگی کے لیے بنیادی اہمیت” رکھا گیا، جس کا مقصد پہاڑوں کے تحفظ، قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور مقامی کمیونٹیز کی معاونت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

اس  موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان ڈویژن کمال خان نے کہا ہے کہ سدپارہ کوہ پیماؤں کی سرزمین ہے، اور آنے والے برسوں میں کوہ پیمائی کا شعبہ یہاں کی مقامی آبادی کے لیے باعزت اور مضبوط ذریعہ معاش بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کے ٹو بیس کیمپ میں بڑھتے ہوئے آلودگی کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مہماتی سرگرمیوں کے دوران  اکثر کوڑا کرکٹ سے بھر جاتا ہے، جو نہ صرف ماحول کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ پہاڑوں کے قدرتی حسن کو بھی متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بیس کیمپ کی صفائی اور پہاڑی ماحول کے تحفظ کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششیں ناگزیر ہیں۔کمشنر نے مزید بتایا کہ سدپارہ کو ایک ماڈل ولیج بنانے کے لیے اس منصوبے کو تمام قانونی و انتظامی تقاضوں کے مطابق اعلیٰ حکام کے ساتھ مشاورت کی جائے گی ۔

انہوں نے محکمہ سیاحت گلگت بلتستان پر بھی زور دیا کہ وہ سدپارہ ماؤنٹینئرنگ سکول کی معاونت جاری رکھے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو مزید بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

تقریب کے اختتام میں کمشنر کمال خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمشنر آفس انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے کو سرکاری کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منانے کے لیے کوشش کریگا۔تقریب کے دوران سدپارہ کے کلائمبرز نے لائیو راک ریپلنگ کا شاندار مظاہرہ بھی پیش کیا، تقریب کے اختتام پر کوہ پیمائی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کوہ پیماؤں  اور منتظمین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں سول و عسکری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری محکموں کے افسران، یونیورسٹی آف بلتستان کے نمائندگان، کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، میڈیا کے افراد اور کمیونٹی نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں