کراچی
35ویں نیشنل گیمز کے ویمنز ہینڈبال ایونٹ میں کل تین مقابلے منعقد ہوئے۔ اہم میچ میں گلگت بلتستان کی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی
۔
گلگت بلتستان کی ویمنز ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی بھرپور اعتماد اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ تیز رفتاری سے کیے گئے موثر پاسنگ اور مضبوط دفاع نے سندھ کی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کیں، جبکہ گول کیپر نے بھی اہم سیو کر کے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔


