ننھے ولاگر شیراز کو حکیم سعید ایوارڈ—گلگت بلتستان کے لیے اعزاز
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے ولاگر شیراز کو شعبۂ سوشل میڈیا میں مثبت سرگرمیوں اور تخلیقی خدمات کے اعتراف میں حکیم سعید ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، جو خطے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔
شیراز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں یہ اعزاز ملنا ان کے لیے ایک بڑے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دعاؤں اور محبتوں کا نتیجہ ہے۔
اہلِ علاقہ، سوشل میڈیا صارفین اور مختلف شخصیات نے شیراز کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ایک مثالی کردار قرار دیا ہے.


