spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے فنانشل مینجمنٹ اور وسائل کا صحیح استعمال لازمی ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے ریلیز اور مالیاتی معاہدے کے حوالے سے درپیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت سے سفارش کریں گے۔ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے غیر متوازن تناسب کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ عوا م اور علاقے کی ترقی کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنے کی کوشش ہوگی۔ نگران دور حکومت میں غیر ضروری وسائل کے استعمال اور وی آئی پی کلچر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ محکمہ خزانہ قومی خزانے کے تحفظ اور وسائل کی بندر بانٹ روکنے کیلئے سخت اقدامات اور حکمت عملی مرتب کرے۔ وسائل میں اضافے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے روایتی طریقہ کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن سسٹم کو مکمل فعال کرنا ہوگا۔ ‘E’پریکورٹمنٹ، ‘E’ٹینڈرنگ اور وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے محکمہ خزانہ اقدامات کرے۔ فنانشل ڈسیلپن برقرار رکھنے کیلئے بھی محکمہ حکمت عملی کو یقینی بنائے اور وسائل میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کرے۔ خوشحال مستقبل کیلئے ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا۔شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے چیف سیکریٹری کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے فنانشل مینجمنٹ اور وسائل کا صحیح استعمال لازمی ہے۔

 

ترقیاتی بجٹ کے ریلیز اور مالیاتی معاہدے کے حوالے سے درپیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت سے سفارش کریں گے۔ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے غیر متوازن تناسب کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافے کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ عوا م اور علاقے کی ترقی کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنے کی کوشش ہوگی۔

 

نگران دور حکومت میں غیر ضروری وسائل کے استعمال اور وی آئی پی کلچر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ محکمہ خزانہ قومی خزانے کے تحفظ اور وسائل کی بندر بانٹ روکنے کیلئے سخت اقدامات اور حکمت عملی مرتب کرے۔

 

وسائل میں اضافے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے روایتی طریقہ کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن سسٹم کو مکمل فعال کرنا ہوگا۔ ‘E’پریکورٹمنٹ، ‘E’ٹینڈرنگ اور وسائل میں اضافہ کرنے کیلئے محکمہ خزانہ اقدامات کرے۔ فنانشل ڈسیلپن برقرار رکھنے کیلئے بھی محکمہ حکمت عملی کو یقینی بنائے اور وسائل میں اضافے کیلئے بھی اقدامات کرے

 

۔ خوشحال مستقبل کیلئے ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا۔شفافیت اور گورننس کی بہتری کیلئے چیف سیکریٹری کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں