spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ہزہائنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ

ہزہائنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم نے اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے طویل عرصے سے جاری میرٹ پر مبنی انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کو مکمل طور پر گرانٹ میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ اعلان انہوں نے کل پرتگال کے شہر لزبن میں کیا۔
اس فیصلے کے تحت موجودہ اور سابقہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے بقایاجات (قرضے) بھی معاف کر دیے جائیں گے۔
یہ اسکالرشپ پروگرام منتخب ممالک میں آغا خان ایجوکیشن بورڈز کے زیرِ انتظام چلایا جا رہا تھا اور اسے 1990 کی دہائی میں آغا خان چہارم مولانا شاہ کریم نے قائم کیا تھا۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اس پروگرام کے ذریعے ہزاروں طلبہ نے گرانٹ اور قابلِ واپسی قرض کی مدد سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی۔
جماعت سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رحیم الحسینی آغا خان نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی اس خواہش کا مظہر ہے کہ معیاری اعلیٰ تعلیم کے حصول میں حائل مالی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔ اسکالرشپس کو مکمل گرانٹ میں تبدیل کرنے سے آئندہ مستفید ہونے والے طلبہ کو کسی قسم کی واپسی کی ذمہ داری نہیں اٹھانا پڑے گی۔
متعلقہ ممالک میں آغا خان ایجوکیشن بورڈز جلد ہی اس فیصلے پر عمل درآمد اور اہلیت سے متعلق مزید تفصیلات جاری کریں گے۔

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں