spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

رس گلے ختم ہونے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست بہار کے ضلع بودھ گیا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر دلہا اور دلہن کے خاندان آپس میں لڑ پڑے، اور اس لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ابتدائی رسومات مکمل ہونے کے بعد جب دلہا اور دلہن منڈپ کی جانب بڑھ رہے تھے، اسی دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی۔

لڑائی اس ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہن کا خاندان مقیم تھا۔ ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے پورا واقعہ ریکارڈ کر لیا، جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن کے اہلِ خانہ ایک دوسرے پر کرسیاں اور برتن پھینک رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد گھونسے اور دھکے مارتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

رشمیکا مندنا نے وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا، جس کے بعد دلہن کے خاندان نے دلہا کے گھر والوں کے خلاف جہیز کا مقدمہ بھی درج کروا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں