spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ماہرہ خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے ملکی سینما کی حمایت کی اپیل

ماہرہ خان نے لندن میں اپنی نئی فلم “نیلوفر” کی تشہیر کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں سے ملکی سینما کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانچسٹر میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایک آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں قانونی ذرائع سے رقوم بھجوانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تقریب میں مشہور فنکار ماہرہ خان، احمد علی بٹ اور مومل شیخ کی شرکت نے پروگرام کو مزید پرجوش بنا دیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین تھے، جنہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں ترسیلاتِ زر میں اضافے پر اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کی۔

اس سال ہمیں ترسیلاتِ زر کی ریکارڈ توڑ رقم موصول ہوئی ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قانونی اور بااعتماد ذرائع سے رقوم بھیج کر ملک کی معیشت کو مضبوط بنائیں۔

تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم “نیلوفر” کی تشہیر بھی کی اور اوورسیز پاکستانیوں سے ملکی سینما کی حمایت کی اپیل کی۔ منتظمین کے مطابق، لندن میں بھی ایسی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں