spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

رواں سال کا تیسرا اور آخری سُپر مون آج رات پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا

رواں سال کا آخری سپر مون آج رات پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا ۔ آج کا سپر مون 2025 کا تیسرا سپر مون ہوگا ۔ سُپر مون عام چاند کے مقابلے میں 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں سپر مون آج شام چار بج کر 58 منٹ پر روشن حالت میں طلوع ہو گا ۔ اور جمعرات کی صبح چار بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا ۔ 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات سپر مون باآسانی دیکھا جا سکے گا ۔

آج رات چاند کا زمین سے فاصلہ تین لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر ہوگا ۔ سپارکو کے مطابق جب چاند بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب ہو تو سپر مون ہوتا ہے ۔ اس کے لئے چاند کا مکمل طور پر روشن ہونا بھی ضروری ہے ۔ زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے بڑا اور زیادہ روشن لگتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں