spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بیانیہ سازی (اطلاعاتی شعبہ) کی قومی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا

اسلام باد/گلگت

نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے بیانیہ سازی (اطلاعاتی شعبہ) کی قومی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں گلگت بلتستان سے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جلال الدین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے اطلاعات کی کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اجلاس میں تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور میڈیا کے ذریعے مثبت اور ذمہ دارانہ معلومات کی ترسیل کے تسلسل پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی، موثر بیانیہ سازی، گمراہ کن معلومات کے انسداد، میڈیا کے ساتھ موثر رابطہ کاری، اہم قومی و علاقائی ایام کی تشہیر، خطے میں قیام امن، سیلابی صورتحال کے دوران مواصلاتی حکمت عملی اور بحران کے موثر انتظام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلس میں ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جلال الدین نے کہا کہ قومی اور علاقائی ایام،یوم استحصالِ کشمیر، یومِ آزادی، 6 ستمبر، 27 اکتوبر (یومِ سیاہ کشمیر) اور یکم نومبر کی بھرپور کوریج کے لیے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی خصوصی ٹیم نے مذہبی رہنماؤں، سیاسی شخصیات اور اہم سماجی شخصیات سے رابطہ کر کے ان کے پیغامات ریکارڈ کیے۔ بینرز، پینا فلیکس اور پوسٹرز پورے گلگت بلتستان میں نمایاں مقامات پر آویزاں کیے گئے، جبکہ سرکاری سرگرمیوں کی جامع کوریج اور خصوصی سپلیمنٹس بھی جاری کیے گئے۔جلاس میں سیلابی صورتحال میں مواصلاتی حکمت عملی کے تحت آئی ایس پی آر، وفاقی حکومت اور حکومتِ گلگت بلتستان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے سیلاب سے متعلق مستند معلومات اور ریسکیو سرگرمیوں کے حوالے سے بروقت اپڈیٹس فراہم کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غلط اور بے بنیاد اطلاعات کی تردید کے لیے فوری بیانات اور انتباہات جاری کیے گئے، جبکہ حکومت گلگت بلتستان اور پاک فوج کی جانب سے کیے جانے والے ریسکیو و ریلیف آپریشنز کی بھرپور کوریج کو یقینی بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں