spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت: کم عمر بچی کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم NCCIA سائبر کرائم سرکل نے گرفتار کر لیا

کم عمر بچی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے اور بعد اذاں ویڈیو فیک فیس بُک اکاؤنٹ سے وائرل کرنے والے اشتہاری ملزم کو NCCIA سائیبر کرائم سرکل گلگت نے گرفتار کرلیا ۔
سائبر کرائم سرکل کے مطابق مبینہ ملزم شاہ زیب ساکن شنگوٹ دنیور کی ضمانت قبل از گرفتاری بالآخر چیف کورٹ سے بھی منسوخی کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈبل بنچ نے فیصلہ سنایا
۔ واضح رہے ملزم کم عمر بچی کا غیر اخلاقی مواد مختلف فیک اکاؤنٹس سے وائرل کررہا تھا بعد ازاں فیس بُک کی طرف سے فراہم کردہ معلومات سے ملزم کی نشاندھی میں مدد ملی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں