spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کی جانب سے نوجوانوں کی ایمرجنسی ریسکیو ٹریننگ، سرٹیفکیٹس اور فرسٹ ایڈ کٹس تقسیم

گلگت : ہیلپنگ ہینڈ فار ریلف اینڈ ڈولپمنٹ کی جانب کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں کو تیار کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام نوجوانوں کو خصوصی طور مشق بھی کروائی گئی اور سرٹیفکیٹ سمیت فرسٹ ایڈ کٹ بھی تقسیم کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر محمد ڈاکٹر اختر چیرمین آرتھ سائنسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت تھے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو ٹرین کررہے ہیں تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے تباہی میں سب سے پہلے ریسکیو کے لیے پہنچ جائے انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈولپمنٹ کی خدمات قابل تعریف ہیں ہر شعبہ میں ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈولپمنٹ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے انہوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی نوجوان اس ٹرینگ اور کورس کی مدد سے سوسائٹی میں اپنی خدمات بہتر انداز میں انجام دینگے ضرورت پڑنے پر وہ سب سے پہلے ایمرجنسی کی بنیاد پر ریس کورس کرینگے جبکہ قمجد علی فرسٹ ایڈ ٹرینر نے نوجوانوں کو عملی طور پر فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا مظاہرہ کروایا تقریب سے ڈاکٹر محمد جہاں ریجنل منیجر ہلپینگ ہینڈ گلگت سمیع اللہ ناصر انچارج ہلپنگ ہینڈ ضلع استور اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نوجوانوں نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈولپمنٹ کی کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ہیلپنگ ہینڈ مزید اس طرح علاقے کی خدمت کے لیے پیش پیش ہوگی تقریب کے آخر میں نوجوانوں کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور فرسٹ ایڈ کٹ بھی تقسیم کیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں