spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

حکومت کا ادویہ سازی کی صنعت کی مؤثر نگرانی کا فیصلہ

ادویہ سازی کی صنعت کی مؤثر نگرانی کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ مسابقتی کمیشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ دواؤں کی قیمتوں، دستیابی اور مارکیٹنگ کی کڑی نگرانی کیلئے مشترکہ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔

یادداشت کے تحت دونوں ادارے فارماسیوٹیکل مارکیٹ کی مؤثر نگرانی کے لیے معلومات اور ڈیٹا شیئرنگ کریں گے۔معاہدے میں پالیسی ریسرچ، استعداد کار بڑھانے اور مارکیٹ کے رویوں کی مشترکہ نگرانی شامل ہے۔

دواؤں کی قیمتوں اور دستیابی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے مربوط فریم ورک تشکیل دیا جائے گا جبکہ فارما پراڈکٹس کے گمراہ کن اشتہارات اور آن لائن مارکیٹنگ کے خلاف مشترکہ ایکشن بھی لیا جائے گا۔ ممبر سی سی پی  سلمان امین نے کہا کہ آن لائن گمراہ کن مارکیٹنگ روکنے کیلئے اداروں کا تعاون ناگزیر ہے۔

چیف ایگزیکٹو ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ کے مطابق دونوں ادارے ضروری ادویات کی مسلسل دستیابی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں