spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سی سی ڈی کا منشیات کے خلاف پہلا گرینڈ آپریشن، غازی ککے میں کارروائی جاری

غازی ککے میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ

 کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا اور فیصلہ کن گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ کارروائی میں سو سے زائد پولیس کی گاڑیاں اور سینکڑوں CCD اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور CCD اہلکار گھر گھر سرچ آپریشن کر رہے ہیں اور اہم داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔CCD حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن منشیات کے نیٹ ورک کے خاتمے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے، جو اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں