باسٹھ سالہ آسٹریلوی وزیراعظم البانیز شادی کے بندھن میں بندھ گئے
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق البانیزعہدےپرہوتےہوئےشادی کرنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم بن گئے، انتھونی البانیز نے اپنی پارٹنرجوڈی ہیڈن سے شادی کی ہے۔
شادی کی تقریب وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر ہوئی جس میں البانی کے بیٹے نیتھن اور ہیڈن کے والدین بل اور پولین مہمانوں میں شامل تھے،جوڑا اگلے ہفتے آسٹریلیا میں ہنی مون کا ارادہ رکھتا ہے۔
البانی نے اپنی سابقہ بیوی کارمل ٹیبٹ سےشادی کے تقریباً 20 سال بعد 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔


