spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نوعمر خودکشی کیس میں اوپن اے آئی کا اہم مؤقف عدالت میں پیش

سان فرانسسکو میں 16 سالہ ایڈم رین کی خودکشی کے معاملے میں چیٹ جی پی ٹی کے مبینہ کردار کی عدالتی تحقیقات کے بعد اوپن اے آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوجوان کی جان لیوا کارروائی کا ذمہ دار پلیٹ فارم کو ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے۔ 

اوپن اے آئی کے مطابق نوجوان نے نو ماہ کے دوران متعدد مرتبہ پلیٹ فارم سے رہنمائی حاصل کی، اور اس عرصے میں  چیٹ جی پی ٹی نے اسے پیشہ ورانہ مدد، ہیلپ لائنز اور معاون اداروں کا رابطہ 100  سے زائد بار تجویز کیا، مگر وہ ہدایات نظرانداز کی گئیں۔

کمپنی نے عدالت کے سامنے یہ مؤقف بھی اپنایا ہے کہ نوجوان پہلے سے ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور ادویات کے استعمال جیسے مسائل کا شکار تھا اور یہ عوامل خودکشی کی بنیادی وجوہات ہو سکتے ہیں۔

والدین نے اپنے مؤقف میں ایک انتہائی خوفناک تصویر پیش کی ہے۔ ان کے مطابق لڑکے نے حفاظتی رکاوٹیں عبور کرکے چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے مخصوص طریقے پوچھے، جن میں منشیات کی خطرناک مقدار، ڈوب کر مرنے کے طریقے اور کاربن مونو آکسائیڈ کے استعمال تک کی تفصیلات شامل تھیں۔

لڑکے کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے نہ صرف خودکشی کے طریقے تجویز کیے بلکہ مبینہ طور پر خوبصورت خودکشی جیسی گمراہ کن تجاویز بھی دیں اور خودکشی نوٹ تحریر کرنے میں مدد فراہم کی۔

اس واقعے کے بعد عدالت میں اوپن اے آئی کے خلاف مزید سات مقدمات بھی دائر ہو چکے ہیں، جن میں تین مزید خودکشیاں اور چار ایسے واقعات شامل ہیں جن میں ذہنی دباؤ کے واقعات میں مصنوعی ذہانت کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں