لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین کے صدر موسی ہراج کی جانب سے منعقدہ پاک بھارت مباحثہ پاکستانی طلباء نے دو تہائی اکثریت سے جیت لیا۔
“پاکستان کے لیے بھارتی پالیسی واقعی قومی سیکورٹی کے لیے ہے یا عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے سیاسی نعرہ ہے”کے موضوع پر دونوں ممالک کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
سٹوڈنٹس یونین کے موجودہ صدر موسی ہراج نے یونین کے دو سابق صدور احمد نواز اور اسرار کاکڑ کے ہمراہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ۔ تینوں طلباء نے نہائت مدلل انداز میں پاکستان کا مقدمہ شرکاء کے سامنے رکھا جبکہ بھارتی طلباء مباحثے میں اٹھائے گئے سوالات کا خاطر خواہ جواب نہ دے پائے۔


