اسلام آباد (28 نومبر 2025): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی میں ملوث جعلی ویب سائٹ بند کر دی۔
ترجمان نے بتایا کہ نادرا نے جعلی ویب سائٹس کے خلاف اپنی مہم کے تحت گزشتہ ایک سال میں 100 سے زائد ویب سائٹس بند کی ہیں جو اتھارٹی کے نام کا غلط استعمال کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی معلومات کیلیے نادرا کے سوشل میڈیا کے ذریعے وقتاً فوقتاً پیغامات جاری کیے جاتے ہیں اور اتھارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ پیغام مستقل موجود ہے کہ شہری کسی ایسی ویب سائٹ پر اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔


