ریاض : ریاض میٹرو کو دنیا کے طویل ترین مکمل طور پر ڈرائیور لیس ٹرین نیٹ ورک کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے کے مطابق ’’یہ کارنامہ مملکت کی جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ سسٹمز کی ترقی میں تیز رفتار پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
ریاض میٹرو کا باقاعدہ افتتاح دسمبر 2024 میں کیا گیا تھا۔ اس کا نیٹ ورک 6 لائنوں، 85 اسٹیشنز پر مشتمل ہے، جس کی مجموعی لمبائی 176 کلومیٹر (109 میل) بنتی ہے۔ یہ نظام شہر کی ٹریفک میں نمایاں کمی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تمام لائنیں مکمل طور پر ڈرائیور لیس ہیں، جنہیں جدید مرکزی کنٹرول رومز سے چلایا جاتا ہے جہاں سے آپریشنز کی نگرانی کی جاتی ہے۔


