spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نیٹکو کے ایم ڈی عثمان احمد کا اسلام آباد میں نیٹکو ساؤتھ اسٹیشن اور ورکشاپ کا دورہ

:اسلام آباد
نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سیکریٹری سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن، عثمان احمد نے گزشتہ روز نیٹکو ساؤتھ اسٹیشن اور ورکشاپ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گاڑیوں کی موجودہ حالت، مرمت و دیکھ بھال کے انتظامات اور ورکشاپ کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران، ایم ڈی نیٹکو نے انوینٹری رجسٹر کا بغور جائزہ لیا اور آف روڈ بسوں اور ٹرکوں کی مرمت کے معیار کو چیک کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نیٹکو کی بسیں محفوظ اور ہر وقت آپریشنل حالت میں ہوں،اور نیٹکو کی ہر گاڑی کا محفوظ، فعال اور مکمل آپریشنل ہونا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔۔ انہوں نے عملے کو پیشہ ورانہ معیار کے مطابق کام کرنے اور گاڑیوں کی روزانہ دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت دی۔عثمان احمد نے اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ورانہ معیار کو ہر سطح پر یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نیٹکو کی کامیابی ہر ملازم کی محنت، ایمانداری اور ذمہ داری کے احساس سے جڑی ہے۔ انہوں نے تمام عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض انتہائی سنجیدگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں تاکہ مسافروں کو مزید بہتر اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کے ڈرائیورز کی انتھک محنت اور عوام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں خصوصی عشائیے کا بھی اہتمام کیا، جس میں تمام ڈرائیورز نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز نیٹکو کی کامیابی کے حقیقی معمار ہیں اور ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔نیٹکو انتظامیہ نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ ایم ڈی نیٹکو عثمان احمد کی قیادت میں ادارہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی سروسز میں مزید بہتری لاتا رہے گا اور عوام کو زیادہ قابل اعتماد، محفوظ اور موثر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں