spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ،طالبعلم سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور : پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل گیٹ نمبر 4 کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ روڈ کٹ پر دونوں افراد کی موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، حادثےمیں ایم بی اے کا طالب علم جنید اعجاز ، اور یونیورسٹی گارڈ محمد اعجاز موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

سٹی 42 کے مطابق رجسٹراریونیورسٹی نے7اکتوبرکوسی ٹی او کوگیٹ نمبر4کےسامنےیو ٹرن بند کرنے کا خط لکھا تھا، رجسٹرارکےخط میں گرین بیلٹ ختم کر کے ٹرن بنانے پر خطرات کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ رجسٹرار نے سی ٹی او لاہور کو ممکنہ ٹریفک حادثات پر آگاہ بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں