spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دیامر میں اے کے آر ایس پی اور KIU کا مشترکہ بزنس گالا,33 نوجوانوں میں “Start اپنا کاروبار” چیک تقسیم، ہنر مندی اور روزگار کے نئے مواقع کی جانب اہم قدم

چلاس:

ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن دیامر استور ڈویژن کے مطابق، آے کے آر ایس پی دیامر پروگرام آفس اور قراقر انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس کے اشتراک سے ایک شاندار بزنس گالا اور ’’Start اپنا کاروبار‘‘ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد دیامر کے نوجوانوں کو کاروبار کے نئے مواقع سے روشناس کرنا، ہنر مندی کو فروغ دینا اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کو آگے بڑھانا تھا۔

تقریب میں ’’سٹارٹ اپنا کاروبار‘‘ پروگرام کے تحت 33 نوجوانوں میں کاروبار کے آغاز کے لیے مالی معاونت کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آے کے آر ایس پی کے درمیان ECD پروگرام کے تحت تین ماہ کے شارٹ کورسز کی فراہمی کے لیے ایم او یو پر باضابطہ دستخط بھی کیے گئے، جو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بزنس گالا میں آے کے آر ایس پی اور قراقرم یونیورسٹی کے مختلف معلوماتی اسٹالز بھی لگائے گئے، جن میں نوجوانوں کو جدید کاروباری رجحانات، مارکیٹ کی ضروریات اور ہنر سیکھنے کے مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔

تقریب میں دیامر پروگرام منیجر آے کے آر ایس پی پیار علی، وائس چانسلر KIU عطاء اللہ شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیامر استور ڈویژن شفقت محمود، سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان، میڈیا نمائندگان، سماجی شخصیات، اساتذہ، طلباء اور مقامی تاجر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے اس مشترکہ اقدام کو دیامر کی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے انتہائی مؤثر قرار دیا۔

آخر میں شرکاء نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ نوجوان طبقے کو مالی و تکنیکی طور پر مضبوط بنا کر علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں اضافہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں