spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا نے پاکستانی طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا آغاز کر دیا ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق یہ اسکالرشپس یو ایس۔پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت پیش کی جا رہی ہیں۔ اس پروگرام کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی کیٹگری میں امریکا کی ٹاپ 50 جامعات شامل ہیں، جہاں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹیوشن فیس کے ساتھ اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کی جائے گی۔

دوسری کیٹگری میں 51 سے 100 نمبر تک کی یونیورسٹیاں رکھی گئی ہیں، جن کے لیے سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔

اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں