spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 June, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر ہو گئیں ، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پر مبنی مشق میں دونوں ممالک کی کامبیٹ ٹیموں نے شرکت کی، تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ مشق آٹھ نومبر سے انیس نومبر تک جاری رہی جس کا بنیادی محور انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز تھے۔ پاک آرمی اور انڈونیشین آرمی کی کامبیٹ ٹیموں نے مشق میں بھرپور حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق فوجی مشق کے دوران تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے گئے۔ اختتامی تقریب میں پاکستانی جنرل رینک کے افسران اور سینئر انڈونیشین عسکری حکام نے شرکت کی۔دونوں ممالک کے فوجیوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل استعداد کا شاندار مظاہرہ کیا۔

مشق میں انسدادِ دہشت گردی آپریشنز سے متعلق ڈرلز اور طریقہ کار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، خصوصاً شہری علاقوں میں آپریشنز اور آئی ای ڈی کے مقابلے کے اقدامات بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں