spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پندرہ سو روپے مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی کر دی گئی

پندرہ سو روپے مالیت والے بانڈز کی قرعہ اندازی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 1500 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت اور بڑے انعامات کی بدولت پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول سرمایہ کاری ذرائع میں شمار ہوتا ہے، اور یہ ڈرا ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

راولپنڈی میں نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے۔ اس بانڈ کے پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کے امیدواروں کو 10 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جبکہ تیسرے انعامات جیتنے والے 1,696 افراد کو 18 ہزار 500 روپے کا نقدم انعام دیا جائے گا۔

تیس لاکھ کا پہلا انعام خوش نصیب نمبر 091925 کے نام نکلا، دوسرا انعام 106210 ، 502971 ، 916702 جبکہ تیسرا انعام کے کئی امیدوار حق دار ٹہرے۔

نیشنل سیونگز کے مطابق تیسرے انعامات کی مکمل فہرست سرکاری ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر میں دستیاب ہے۔ انعام جیتنے والے افراد اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنے انعام کا دعویٰ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں