spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 October, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، تصاویر بھی شیئر کر دیں

معروف ٹک ٹاکر کشف انصاری کے ہاں ایک بار پھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

کشف انصاری نے یہ خوشخبری انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں تک پہنچائی اور بتایا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔دوسرے بیٹے کی پیدائش کے ساتھ ہی کشف انصاری کی زندگی میں ممتا کے ایک اور خوبصورت سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نومولود کی صحت، درازیٔ عمر اور خوشیوں بھری زندگی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں، جبکہ کشف انصاری کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مداحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹک ٹاکر جلد ہی اپنے ننھے شہزادے کی مزید جھلکیاں ان کے ساتھ شیئر کریں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں