spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو  ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کر نےکا اعلان کردیا۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد آج امریکا پہنچ رہےہیں، ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب امریکا سے   48 طیارے خریدنا چاہتا ہے جن کی مالیت کئی ارب ڈالر  ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج وائٹ ہاوس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے استقبال کے لیے غیر معمولی تیاریاں جاری ہیں۔

امریکی صدر  اور  سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دفاع، اے آئی اور سویلین نیو کلیئر پروگرام پربات چیت ہوگی۔

سعودی عرب امریکا سے باضابطہ سکیورٹی ضمانت چاہتا ہے، امریکی صدر مئی میں دورہ سعودی عرب کے دوران کیےگئے 600 ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری کے وعدے پورا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کردی۔

امریکی صدر نے جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجنے کا بھی اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کےلیے بھی ٹاسک فورس بنا رہےہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں