spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ناروے نے 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

ناروے نے فٹ بال کی دنیا میں تاریخ رقم کردی، 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

میلان میں کھیلے گئے اہم کوالیفائنگ میچ میں میزبان اٹلی کو ناروے نے ایک گول کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔

اٹلی نے میچ کے آغاز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ناروے پر ایک گول کی برتری حاصل کر لی لیکن دوسرے ہاف میں ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔

انتونیو نوسا اور ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور اٹلی پر تابڑ توڑ حملے کئے، ان کی کوششوں سے ناروے چار گول کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس تاریخی کامیابی پر ناروے میں شائقین نے جشن منایا، ناروے کے ہزاروں شائقین میلان کے اسٹیڈیم میں موجود تھے جنہوں نے اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں