spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 September, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی، شہر میں فائرنگ و مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، دو زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات کے دوران خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایدھی حکام کے مطابق ہاکس بے کینپ پوائنٹ کے سمندر میں اتوار کی شام نہاتے ہوئے 23 سالہ اسد ڈوب گیا تھا جس کی لاش ایدھی بحریہ خدمات نے نکال لی۔ متوفی سائٹ ایریا کا رہائشی تھا، پولیس کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر پراسرار فائرنگ سے 30 سالہ عبدالرزاق زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 کی بسم اللہ کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ خاتون زرقا جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ زرقا کو اس کے بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ مقتولہ کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

علاوہ ازیں تین ہٹی پل کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 18 سالہ حمزہ ولد ندیم زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں