spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 September, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹوکے تحت صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز

بلوچستان اسپیشل دیولپمنٹ انیشی ایٹوکے تحت صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

ضلع صحبت پورمیں بی ایس ڈی آئی کے فیزون اورٹو کے تحت تمام72 منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیے گئے ہیں۔ یہاں ترقیاتی منصوبوں کے لیے60 کروڑ56 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے تھے۔

بی ایس ڈی آئی منصوبوں سے صحبت پورمیں عوامی فلاح اوربنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ صحبت پورمیں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے انفرا اسٹرکچر کی بہتری اورعوامی ضروریات پوری کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے صحبت پورکے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں اہم کردار ادا کیا۔ ایف سی بلوچستان نارتھ، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے منصوبوں کی مؤثرنگرانی یقینی بنائی۔

یہ منصوبے مقامی آبادی کوسہولیات فراہم کرتے ہوئے صحبت پورمیں ترقی، خوشحالی اوربہترمعیارِزندگی کی بنیاد مضبوط بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں