spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 September, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ملین برس قدیم ٹی ریکس کے قدموں کے نشانات دریافت

سائنس دانوں نے دنیا میں پہلی بار ٹی ریکس کے قدموں کے ایسے مکمل نشانات دریافت کر لیے ہیں جو 6 کروڑ 60 برس سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔

نارتھ ڈکوٹا میں ایک اسکول ٹیچر کی اتفاقاً نظر پڑنے کے بعد سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے اس خوفناک بالغ ڈائنوسار کے چھوڑے ہوئے تین انگلیوں والے چار بڑے قدموں کے نشانات دریافت کیے۔

ماہرین کے مطابق ہر قدم تقریباً 3.3 فٹ لمبا ہے جبکہ یہ نشانات مجموعی طور پر تقریباً 23 فٹ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ تحقیق سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ قدموں کے نشانات تقریباً 6 کروڑ 65 لاکھ برس پرانے ہیں۔

یہ نشانات گزشتہ سال ڈائنوسارز کے فوسلز کے لیے مشہور علاقے ہیلز کریک فارمیشن میں دریافت ہوئے۔ ان کی شناخت کولوراڈو کے ڈینور میوزیم آف نیچر اینڈ سائنس اور برطانیہ کی لیورپول جان مورز یونیورسٹی کے محققین نے کی۔

اگرچہ اس سے پہلے ٹی ریکس کے انفرادی قدموں کے نشانات اور کم عمر ڈائنوسارز کے ٹریکس دریافت ہو چکے ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بالغ اور چلتے ہوئے ٹی ریکس کے قدموں کا مسلسل راستہ دریافت ہوا ہے۔

اس غیر معمولی دریافت کے تحقیقی نتائج حال ہی میں شائع کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں