گلگت: معروف اسماعیلی عالم اور الواعظ وزیر فدا علی ایثار لاہور میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ متعدد کتابوں کے مصنف اور بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی فہم و شعور اور سماجی اتحاد کے فروغ کے لیے طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے۔
مرحوم کی علمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں اسماعیلی مسلمانوں کے 49ویں موروثی امام، مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم نے انہیں اعزازی لقب ”وزیر“ سے نوازا تھا۔
مرحوم کی میت تدفین کے لیے گلگت لائی جائے گی۔ نمازِ جنازہ 8 ستمبر کو شام تقریباً 4 بجے کونوداس گلگت میں شاہ کریم ہاسٹل گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔


