spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 September, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 4 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 349 روپے کی فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں