spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پرانے لہسن کے دماغی صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد، طبی تحقیق

نیو یارک کی پری کلینیکل اسٹڈی کی نئی تحقیق سامنے آیا ہے کہ پرانے لہسن کا عرق یادداشت بہتر کرنے اور بے چینی کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس تحقیق میں طویل عرصے تک تجرباتی چوہوں کو پرانے لہسن کا عرق دیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی لرننگ کی صلاحیت اور میموری میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق دماغ کے اہم حصّوں، خاص طور پر ہپوکیمپس اور کورتیکس میں پروٹین کی سطحوں میں مثبت تبدیلیاں واقع ہوئیں، جو یادداشت، سیکھنے کی صلاحیت اور جذباتی توازن کے لیے نہایت اہم ہیں۔

تحقیق کے مطابق پرانے لہسن کا عرق چوہوں میں بے چینی اور ذہنی دباؤ کے علامات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا، جس سے اس کے ممکنہ فوائد دماغی صحت کے حوالے سے اہمیت اختیار کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ نتائج کافی امید افزا ہیں، تاہم یہ تحقیق ابھی صرف جانوروں پر کی گئی ہے۔ انسانی صحت پر اسی طرح کے اثرات جانچنے کے لیے مزید تفصیلی مطالعات اور کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے سرکردہ سائنسدانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں پرانے لہسن کے عرق کا استعمال یادداشت بہتر کرنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے مفید سپلیمینٹ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں