spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نیپال میں قدرت کا قہر، قیامت خیز سیلاب میں 95 ہلاک سیکڑوں لاپتہ، لرزہ خیز ویڈیوز وائرل

نیپال اور چین کی سرحد پر اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، کم از کم 95 افراد ہلاک اور سیکڑوں سیاحوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ چین کے تبت میں بھی بڑے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

نیپال اور چین کی سرحد پر اچانک آنے والے شدید سیلاب نے کئی دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور سیکڑوں سیاح لاپتا ہوگئے۔

Video Player

سیلابی ریلے کی ویڈیوز میں پانی کا خوفناک طوفان سرحدی علاقوں میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چین کے علاقے تبت میں بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید نقصان ہوا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ گیئرونگ پورٹ میں مٹی کا تودا گرنے کے بعد چینی صدر شی جن پنگ نے متاثرین کی تلاش اور امداد کے لیے بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی۔

Video Player

نیپال کے وزیر خارجہ کے مطابق زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے دریا کا راستہ بند ہوگیا اور اچانک پانی کا ایک خوفناک ریلا نشیبی علاقوں کی جانب بہہ نکلا۔

ماہرین کے مطابق برف، چٹانوں اور مٹی کے بڑے تودے کے دریا میں گرنے سے بھوٹیکوشی دریا کا راستہ عارضی طور پر بند ہوا جس کے بعد پانی کے اچانک اخراج نے نیچے آباد علاقوں میں تباہی مچادی۔

ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گھروں کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔

Video Player

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک اسکیڈنگ ڈیزاسٹر ہوسکتا ہے، یعنی بلند پہاڑی علاقوں میں ہونے والا واقعہ چند ہی لمحوں میں نشیبی آبادیوں میں تباہ کن سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلی بھی ایسے واقعات کی شدت میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ تیزی سے گرم ہوتے ہمالیائی خطے میں گلیشیئرز کے پگھلنے اور پہاڑی ڈھانچے کے غیر مستحکم ہونے سے برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں