spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بابر اعظم اگلا میچ کھیل سکیں گے یا نہیں؟ فٹنس کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

بابر اعظم کی انگلی کی انجری میں نمایاں بہتری آگئی ہے اور درد و سوجن ختم ہوگئی ہے تاہم ان کی فٹنس کا حتمی فیصلہ کل جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی انگلی کی انجری کا باقاعدہ جائزہ کل لیا جائے گا، جس کے بعد ان کی فٹنس کی صورتحال واضح ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی انگلی میں اب نہ درد ہے اور نہ ہی سوجن جس کے باعث ان کے مکمل صحت یاب ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم کل بیٹنگ کرکے اپنی انگلی کی کیفیت کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ٹیم انتظامیہ ان کے کھیلنے یا آرام دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم مکمل فٹ قرار پاتے ہیں تو حتمی ٹیم کا فیصلہ بیٹنگ پوزیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں