spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شدید برفباری اور تیز ہوائیں، ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی منتقلی کا ریسکیو آپریشن مؤخر

قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کیمپ تھری سے بیس کیمپ منتقل کرنے کا ریسکیو آپریشن شدید موسم کے باعث مؤخر کردیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ لاش کی منتقلی کے لیے ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرز کو کیمپ تھری پہنچ کر لاش بیس کیمپ تک لانی تھی، تاہم شدید برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ تھری کے قریب پہنچنے کے بعد واپس کیمپ ٹو لوٹ آئی۔

عطا تارڑ کے مطابق ڈاکٹر اسما مشتاق کی لاش کی واپسی کے لیے ہیلی کاپٹر کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ گلگت بلتستان حکومت اور ایف سی این اے کے درمیان بھی رابطہ اور ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاش کی منتقلی کے لیے متبادل انتظامات بھی موجود ہیں اور موجودہ موسمی حالات میں جو کچھ ممکن ہوا، وہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ریسکیو آپریشن اور تازہ صورت حال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں