spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: صدف شمس کی قسمت کھل گئی، قومی اسکواڈ میں شامل

دبئی میں کھیلے جانے والے اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ سے قبل پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر نجیہ علوی گھٹنے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں، جس کے بعد قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے دائیں ہاتھ کی بیٹر صدف شمس کو متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق، اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل وکٹ کیپر بیٹر نجیہ علوی کو بائیں گھٹنے میں شدید درد کی شکایت ہوئی تھی۔ طبی معائنے اور اسکینز کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ان کے گھٹنے میں کھچاؤ (Sprain) آ گیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں تقریباً 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

نجیہ علوی کی غیر موجودگی کے باعث پی سی بی کی قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے تجربہ کار دائیں ہاتھ کی بیٹر صدف شمس کو متحدہ عرب امارات (دبئی) جانے والے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

صدف شمس نے جنوری 2023 میں بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ وہ اب تک پاکستان کی جانب سے 12 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں کی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ ‘اے’ میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ (چین) سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں