spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان کے معروف اداکار جمشید انصاری کو بچھڑے 21 برس بیت گئے

جمشید انصاری 31 دسمبر 1942 کو بھارت میں پیدا ہوئے۔ گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ لندن منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے کچھ عرصہ بی بی سی کے ساتھ بھی کام کیا۔

لندن میں قیام کے دوران جمشید انصاری نے معروف ادیب شوکت تھانوی کے تحریر کردہ ڈرامے ’سنتا نہیں ہوں بات‘ پیش کیا جس کے بعد ان کا فنی سفر آگے بڑھا۔

انہوں نے اپنے ٹیلی وژن کیریئر کا آغاز ڈرامہ ’جھروکے‘ سے کیا اور بعد ازاں متعدد یادگار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جمشید انصاری کے مشہور ڈراموں میں گھوڑا گھاس کھاتا ہے، کرن کہانی، انکل عرفی، ان کہی، تنہائیاں، زیر زبر پیش، شوشہ اور ہاف پلیٹ شامل ہیں۔

اپنی منفرد اداکاری، برجستہ انداز اور یادگار مکالموں کے باعث جمشید انصاری نے شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا، ان کے کئی مکالمے آج بھی مداحوں کو یاد ہیں۔

جمشید انصاری 24 اگست 2005 کو سر میں رسولی کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ آج ان کی برسی کے موقع پر مداح اور شوبز سے وابستہ افراد انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں