spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 5اشیاء مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: 

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 9.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت 14.17 فیصد، پیٹرول 3.77 فیصد اور مرغی کا گوشت 3.3 پانچ فیصد مہنگا ہوا جبکہ لہسن دو فیصد اور چنے کی دال 0.63 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

ہفتہ وار بنیاد پر انڈے 5.78 فیصد، ڈیزل 5.15 فیصد اور ٹماٹر 4.99 فیصد سستے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں پیاز کی قیمت میں 132.5 دو فیصد اضافہ ہوا، ٹماٹر 93.2 ایک فیصد، گندم کا آٹا 62.25 فیصد، ایل پی جی 51.69 فیصد اور ڈیزل 33.08 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر آلو 30.01 فیصد، چینی 19.10 فیصد، مرغی کا گوشت 17.68 فیصد اور انڈے 17.41 فیصد سستے ہوئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں