برطانیہ میں دنیا کی معمر ترین انسان ایتھل کیٹرہم نے جنوب مغربی انگلینڈ میں اپنی 117ویں سالگرہ منائی۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، کیٹرہم، جو جنوب مشرقی انگلینڈ کے شہر میں ایک کیئر ہوم میں رہتی ہیں، اپریل 2025 میں 116 سال کی عمر میں برازیلی اناہ کینابارو لوکاس کی موت کے بعد سب سے زیادہ عمر رسیدہ انسان بن گئیں۔
کیٹرہم نے دو عالمی جنگوں کا مشاہده کیا ہے. کیٹرہم آٹھ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں. گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 2020 میں 110 سال کی عمر میں کیٹرہم زندہ رہنے والے معمر ترین لوگوں میں شامل ہوئیں۔
اس سے پہلے ان کی دو بیٹیاں انتقال کر گئی ہیں جبکہ ان کے شوہر نارمن، جو برطانوی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل تھے، 1976 میں انتقال کر گئے۔
پچھلے سال، کنگ چارلس نے ان کی 116 ویں سالگرہ کے موقع پر کیٹرہم سے ملاقات کی تھی۔


