spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

روما ریاض مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر

مس یونیورس پاکستان 2025 روما ریاض کو مس یونیورس پاکستان کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

روما ریاض نے اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا جہاں انہوں نے اس موقع کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔

روما کی تقرری کا اعلان فلپائن میں ان کی جانشین مصباح ارشد کی تاج پوشی کے موقع پر کیا گیا۔ مصباح رواں برس پورٹو ریکو میں ہونے والے 75ویں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں روما ریاض نے کہا کہ مس یونیورس پاکستان کے ساتھ بطور نیشنل ڈائریکٹر سفر جاری رکھنے کا موقع ملنے پر وہ بے حد شکر گزار اور پُرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خواتین کے سفر کی رہنمائی اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرنا ایک بڑی ذمہ داری ہے جسے وہ انتہائی سنجیدگی سے نبھائیں گی۔

روما ریاض نے مس یونیورس پاکستان کے فرنچائز مالک اور سابق نیشنل ڈائریکٹر جوش یوگن کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے اعتماد کی بدولت انہیں تنظیم کے ساتھ ایک نئے کردار میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مینٹور ایجام بورومیو کی رہنمائی کو بھی سراہا۔

یاد رہے کہ روما ریاض مس یونیورس پاکستان 2025 کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں اور اب وہ مقابلے میں حصہ لینے والی پاکستانی نمائندوں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں