spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایکس نے واٹس ایپ کی طرز کا فیچر متعارف کرادیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے صارفین کیلیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کیلیے ’کن ورس‘ کے نام سے میسجنگ فیچر متعارف کرایا ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ایکس کا یہ فیچر واٹس ایپ اور پیغام رسانی کی اپیلیکیشن سگنل کی طرز کا ہے کیونکہ اس میں ترجمہ کرنے، فائل بھیجنے اور ایک بار میسج یا ویڈیو دیکھ کر غائب ہونے جیسی سہولیات شامل ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے صارفین پلیٹ فارم پر موجود اپنے دوستوں کو ٹیکسٹ، آڈیو پیغامات بھیج سکیں گے اور اسی کے ساتھ انہیں ویڈیو کالز اور بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ یا اُس میں ترمیم کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

ایکس کے مطابق صارفین کے تحفظ کیلیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور کئی پرائیویسی فیچز شامل کیے ہیں۔

میسجنگ فیچر پہلے مرحلے میں آئی او ایس صارفین کیلیے متعارف کرایا گیا ہے جبکہ جلد ہی سہولت اینڈرائیڈ میں بھی شامل ہوگی۔

ایکس منتظمین کے مطابق آئی او ایس صارفین کیلیے جلد ہی وائس میمو کا فیچر بھی شامل کیا جائے گا، جس سے صارفین مختصر آڈیو پیغامات بھیجنا ممکن ہوگا۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ صارفین کو ابھی بھی کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم اس کی روک تھام کیلیے سیکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں