spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی؛ جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے حاملہ خاتون اور نومولود جان کی بازی ہار گئے

کراچی: 

جناح اسپتال میں بیڈ نہ ملنے کے باعث حاملہ خاتون اور نومولود جان کی بازی ہار گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حاملہ خاتون گائنی وارڈ میں داخل تھی، تاہم گیسٹرو کی شکایت پر اسے گائنی وارڈ سے گیسٹرو وارڈ منتقل کیا گیا۔

حاملہ خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر گائنی وارڈ 9A سے رابطہ کیا گیا۔ گیسٹرو ڈاکٹرز نے الزام عائد کیا کہ گائنی وارڈ میں بیڈ خالی ہونے کے باوجود خاتون کو بیڈ نہیں دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بیڈ نہ ملنے کی وجہ سے حاملہ خاتون نے گیسٹرو وارڈ ہی میں بچے کو جنم دیا، تاہم دوران زچگی ماں اور بچہ دونوں دم توڑ گئے۔

جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اور ذمہ دار قرار پانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں